Divvya Chouksey dies after a long battle with cancerتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:موذی مرض میں مبتلابالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل دویا چوکسے12جولائی کو زندگی کی جنگ ہار گئی۔ اس کی اطلاع ان کی دوست نہاریکا رائے زادہ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔

واضح رہے کہ دویا کینسر سے متاثر تھیں۔ ساتھ ہی ان کی مالی حالت بھی خراب ہوگئی تھی۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ میں لوگوں سے اپنی مدد کرنے کے لئے فریاد کی تھی، لیکن ان کی التجا بھی کام نہ آسکی۔

خیال رہے کہ اداکارہ دویا چوکسے نے بالی ووڈ میں انٹری فلم ’ہے اپنا دل تو آوارہ‘ سے کی تھی، لیکن 12 جولائی کو انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

اطلاعات کے مطابق دویا چوکسے نے اپنے انتقال کے کچھ وقت پہلے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا، ’جو میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس کے لئے لفظ ناکافی ہے۔

کچھ مہینوں پہلے تک میرے پاس بھاری تعداد میں حوصلہ بڑھانے والے پیغام آتے تھے، لیکن اب میں بتانا چاہتی ہوں کہ دوستوں کہ میں اپنی موت کے بستر پر لیٹی ہوں’۔وہ مزید لکھتی ہیں، ’میں بہت مضبوط ہوں۔ برائے مہربانی اب مجھ سے کوئی سوال نہ پوچھیں۔ صرف خدا جانتا ہے کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے’۔ اب ان کی بہن نے اس خبر کو پختہ کردیا ہے۔

اداکارہ کے انتقال پر بہت سے لوگ اب افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ حالانکہ اب وہ اپنی کینسر کے خلاف لڑائی کو ہار چکی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 28 اپریل کو عرفان خان نے کینسر سے چلی لمبی لڑائی کے بعد دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔ جبکہ اگلے دن 29 اپریل کو بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی طویل عرصہ تک کینسر سے لڑتے رہنے کے بعد چل بسے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *