Kelly Preston, actor and wife of John Travolta, dies aged 57 from breast cancerتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: کینسر میں مبتلا ہالی ووڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔میڈیا خبروںکے مطابق اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکارہ کے شوہر جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میری خوبصورت بیوی کیلی پستان کے سرطان کےخلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے’۔

اداکارجان ٹرو وولٹا نے لکھا کہ نے کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔

اداکار جان ٹرو وولٹا اور کیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *