چنئی : ڈی ایم کے چیف ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی کی حیثیت سے لیا ، ڈی ایم کے نے 6 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں 133 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ،جمعہ کے روز ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے پہلی بار تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب چنئی کے راج بھون میں منعقد ہوئی۔
گورنر بنوریال پاروتھ نے اسٹالن اور ان کے کابینہ کے وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اے این اے ڈی ایم کے کے اعلی رہنما او پنیرسلیم، کانگریس کے پی چدمبرم، ایم ڈی ایم کے سربراہ وائکو اور اعلی ریاستی عہدیداروں سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماو?ں نے شرکت کی۔ تقریب میں عالمی وبا کورونا وائرس پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔