Five kids in Rajasthan suffocate to death while playing in container, 3 others die as soil caves inتصویر سوشل میڈیا

جے پور:(اے یو ایس) راجستھان کے بیکانیر اور جھنجھونو ںاضلاع میں اتوار کودو الگ الگ حادثے میں آٹھ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچہ زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع بیکانیر کے ناپاسر تھانہ علاقہ میں اناج ذخیرہ کرنے والے ایک کنٹینر کے اندردم گھٹنے سے چار لڑکیوں سمیت پانچ بچوں کی موت ہوگئی ۔ سبھی بچے تین سے آٹھ سال کی عمر کے بتائے جارہے ہیں۔ بیکانیر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پریتی چندر نے بتایا کہ کنٹینر تقریباً خالی تھا اور بچے کھیلتے ہوئے ایک ایک کرکے اس کے اندر کود پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹینر باہر سے بند ہوگیا اور بچے باہر نہیں آسکے ۔تھانہ ناپا سر علاقے میں ہوئے اس حادثے میں رہ رہی تین لڑکیاں اور ان کے بھائی اور ایک دوسری لڑکی کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ جب چار بچوں کی ماں گھر پہنچی تو گھر پر بچے نہیں ملے۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران انہوں نے کنٹینر کھولا توسارے بچے اسی میں تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اہل خانہ نے اس معاملے میں کسی قسم کا شبہ ظاہر نہیں کیا اور پورے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیوارم (4) ، روینا (7) ، رادھا (5) ، پونم (8) اور مالی کو بیکا نیر کے پی بی ایم اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ایک اور حادثے میں ضلع جھنجھنوں کے ادے پرواٹی کے تھانہ علاقہ میں ہفتہ کی شام مٹی گرنے سے تین بچوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ چار بچے مٹی کے ٹیلے کے نیچے سرنگ نما مکان بنا کر کھیل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک مٹی گرنے کے باعث چاروں بچے مٹی کے نیچے دب گئے ۔ چاروں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *