World water day: PM Modi launches 'Jal Shakti Abhiyan: Catch the Rainتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پانی کے مناسب استعمال کو حکومت کی ترجیح قرار دیا ہے اورکہا کہ پانی کی قلت آنے والے دور میں ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج بننے والی ہے، اس لئے مستقبل کے اس یقینی بحران کا ابھی سے حل تلاش کیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔نریندر مودی نے پیرکو عالمی یوم آب پر’ تحفظ بارانی آب ‘ کے عنوان سے ایک آبی مہم کا آغاز کیا ۔

انہوں نے اس مہم کو شروع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانی کے صحیح استعمال کو اپنی پالیسیوں اور فیصلوں میں اولیں ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ گزشتہ 6 سال کے دوران ان کی حکومت نے اس سمت میں کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، ہرکھیت کو پانی، ایک بوند سے زیادہ پیداوار مہم، نمامی گنگے مشن، جل جیون مشن اور اٹل بھوجل یوجنا جیسے کاموں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *