France to provide military support to UAE:French defense ministerتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یو ایس)فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک حوثیوں کے حملوں سے دوچار متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔مسزپارلے نے ٹویٹر کے توسط سے کیے گئے اعلان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو جنوری میں اس ہلاکت خیز حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فرانس نے اپنے اس دوست ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کے لیے اس کو،خاص طور پر اس کی فضائی حدود کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے اس کو فوجی امداد بہم پہنچا نے کا فیصلہ کیا ہے، ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کی شام کو اطلاع دی تھی کہ اماراتی فضائی حدود میں گھسنے والے 3 ڈرون کو روک کر آبادی سے بہت دور تباہ کر دیا ہے۔امارات نے 31 جنوری کو حوثیوں کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔24جنوری کو دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان میزائلوں کا ملبہ غیر آباد علاقوں میں گرا۔پچھلے ہفتوں میں کیے گئے ان حملوں پر عالمی برادری نے حوثیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *