G7 warns Russia of 'massive' consequences if Ukraine invadedتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس ) دنیا کی7 امیرترین جمہوریتوں پرمشتمل گروپ نے روس کوخبردارکیا ہے کہ اگر صدر ولادی میر پوتین نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔برطانیہ کے شمالی شہرلیورپول میں اتوار کو منعقدہ اجلاس میں شریک جی سیون کے مندوبین نے کہا کہ وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک روس کی جانب سے فوج مجتمع کرنے کی مذمت میں متحد ہیں۔انھوں نے ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقے میں اپنی فوجوں کی تعداد میں کمی کرے۔

جی سیون ذرائع کی جانب سے اجلاس کے بعد جاری کردہ تصدیق شدہ مسودہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ یوکرین کے خلاف مزید فوجی جارحیت کے بڑے پیمانے پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اس کی بھاری لاگت آئے گی۔یوکرین بحران کو اس وقت مشرق اورمغرب کے تعلقات میں ایک مرکزی حیثیت حاصل ہوچکی ہےکیونکہ اس نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے خلاف ممکنہ فوجی حملے کی تیاری کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے سرحد پر اپنے ہزاروں فوجیوں کو جمع کر رہا ہے۔جبکہ روس کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کرتا ہے۔

اس نے یوکرین اورامریکاپر تخریبی طرزعمل اختیار کرنے کا الزام عاید کیا ہےاور کہا ہے کہ اسے اپنے تحفظ کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کی ضرورت ہے۔جی سیون میں امریکا،برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، اور کناڈا شامل ہیں اور اس میں یورپی یونین کا نمائندہ بھی شامل ہوتا ہے۔برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لیزٹرس نے کہا کہ جی سیون ممالک چین کی ”جبری“ اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں فکرمند ہیں۔لیورپول میں جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس میں ٹرس کا کہنا تھا:”ہم اس معاملے میں بالکل واضح ہیں کہ ہمیں چین کی جبری معاشی پالیسیوں پر تشویش لاحق ہے۔ہم سرمایہ کاری کی رسائی اور معاشی تجارت کی آزادانہ رسائی چاہتے ہیں اور ہم خیال آزادی پسند جمہوریتوں کی تعمیرکرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *