Godrej buys Raj Kapoor’s iconic bungalow in Chembur for 100 croreتصویر سوشل میڈیا

ممبئی،(اے یو ایس)فلمی دنیا کے لافانی اداکار راج کپور کے مشہور بنگلہ جو چمبور میں واقع ہے کو 100کروڑ روپے میں فروخت کیاگیا۔ یہ بنگلہ گوڈریج پراپرٹی نے خریدا تاکہ وہ وہاں پر عالیشان عمارت کھڑا کرسکے۔راج کپور اپنی وفات پر وہیں پر تھے اور بعد میں ان کی بیوی کرشنا راج کپور بھی وہیں پر ہی قیام کررہی تھیں اور وہ 2018میں انتقال کرگئیں۔ اس سے پہلے گوڈریج پراپرٹی نے آر کے اسٹوڈیو بھی خریدا ۔

راج کپور کا یہ بنگلہ ٹا ٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے قریب ہے ۔ گوڈریج پراپرٹیز کے منیجر گوروپانڈے نے کہا کہ ہم راج کپور کے خاندان کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے اس پراپرٹی کو ہم سے فروخت کیا۔ راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور نے کہا کہ اس بنگلے کے ساتھ ہمارا جذباتی لگاﺅ تھا کیونکہ ہم نے بچپن وہاں پر ہی گزارا۔ آر کے اسٹوڈیو پر گوڈریج پراپرٹی کے جدید قسم کے اپارٹمنٹ بنائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *