Have advised PM Imran to call elections after budget: Sheikh Rashidتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیر دخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھ کہ وفاقی بجٹ برائے 202223 پیش کیے جانے کے بعدقومی اسمبلی کے انتخابات کرا دیں کیونکہ ان کی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد عوام میں ان کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا مشورہ ان کی ذاتی رائے تھی اور اسے حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا موقف نہ سمجھا جائے۔رشید نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے بعد انتخابات کرانے کا مشورہ میں نے س لیے دیا تھا کیونکہ نااہل حزب اختلاف نے ہماری دوبارہ جیت کی راہ ہموار کر دی تھی۔

انہوں نے حزب اختلاف کو ’احمق ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس نامعقول حرکت سے وزیر اعظم کی مقبولیت کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا تھا اسی لیے قبل از وقت انتخابات رانے کا یہ بہترین موقع تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *