Hindu college ad-hoc lecturer found dead after losing jobتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی (اے یو ایس ) دہلی یونیورسٹی کے ایک ایڈہاک ٹیچر شہر کے رانی باغ علاقے میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ راجستھان کے باران ضلع کے مولکی گاو¿ں کے رہنے والے 33 سالہ سمرویر کو حال ہی میں ہندو کالج میں ملازمت سے ہٹا دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق وہ اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹکا ہوا مردہ پایا گیا۔ اس کا ایک رشتہ دار استاد کے ساتھ رہتا تھا جو واقعہ کے وقت کام پر گیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے تاہم استاد کے رشتہ دار کے مطابق وہ ذہنی دباو¿ کا شکار تھا۔ٹیچر کے رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ سمرویر ہندو کالج میں ایڈہاک لیکچرار کے طور پر کام کر رہا تھا، لیکن حال ہی میں اس کی جگہ کسی اور نے لے لی تھی۔ اس بارے میں معلومات کے لیے جب کالج کی پرنسپل انجو سریواستو کو کال اور میسج کیا گیا تو کوئی جواب نہیں ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *