I don't care what Putin thinks, I make no apologies for the remark: Bidenتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا وارسا میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کو اقتدار سے ہٹانے کے متعلق بیان ان کے اپنے اخلاقی غم وغصے کی عکاسی کرتا ہے نہ کہ انتظامیہ کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کا۔بائیڈن نے کہا کہ وہ اپنے اخلاقی غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے جو انہوں نے محسوس کیا اور وہ معذرت خواہ نہیں ہوں گے۔

بائیڈن نے وائٹ ہاو¿س میں نامہ نگاروں کو بتایا، کہ اس طرح کے لوگوں کو کسی ملک کا حکمران نہیں ہونا چاہیے، لیکن وہ ایسا کرتے ہیں۔ اس حقیقت کا یہ مطلب نہیں کہ میں اس کے بارے میں اپنے غم و غصے کا اظہار نہیں کر سکتا۔ بائیڈن نے اس خیال کو مسترد کردیا کہ ان کے تبصرے سے یوکرین جنگ کے معاملے پر تناؤ بڑھ سکتا ہے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کوئی پروا نہیں کہ پوتین ان کے اس بیان پر کیا سوچتے ہیں۔ مجھے اپنے کہے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے اس لیے معذرت کا کوئی سوال ہی پیدا ہوتا۔واضح ہو کہ اپنے دورہ پولینڈ کے دوسرے روز بائیڈن نے ایک غیر معمولی بیان میں پوتین کو قصائی کہا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *