نئی دہلی: فلم ’ تانا جی : دی انسنگ واریئر کی کامیابی کے بعد اب عنقریب ہی ریلیز کو تیار فلم ’ جوانی جانے من‘ کی تشہیر میں مصروف اداکار سیف علی خان کاکہنا ہے کہ اگر آپ خود کو جواں محسوس کرتے ہیں تو آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔
فلم ’ جوانی جانے من ‘ کے نغمہ ’ دل لٹیا‘ کے لانچ کے موقع پر سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں اپنی جوانی کے ڈھلنے کا خوف ہوتا ہے؟ جس کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ’ نہیں !کبھی بھی نہیں ، مجھے جوانی کے ڈھلنے کا ڈر کبھی بھی نہیں لگا اور نہ ہی لگتا ہے ، جوانی تومیری کب کی ڈھل گئی تھی، مجھے ا سطرح کی کوئی بھی پریشانی نہیں ہوئی، سچ کہوں تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں ، مجھے لگتا ہے آپ اگر اپنے دل سے خود کو ینگ محسوس کرتے ہیں ، آپ اچھا محسوس کرتے ہیں ،لیکن میں کبھی بھی بہت ینگ ہونا یا رہنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔
سیف علی خان مستی بھرے انداز میں بات کرتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ ’ مجھے بڈھا ( بزرگ)تو نہیں ہونا ہے ،لیکن میں خوش ہوں، اپنے ذہن میں صاف ہوں، لوگ ضرور مجھے یہ کہتے ہیں کہ ایسے کپڑے پہنوں تو آپ ینگ لگیں گے، ایسے بال کٹواؤتو آپ ینگ لگیں گے ، مجھے زیادہ ینگ لگنے کا کوئی دباؤ ہے ہی نہیں، جب تک کام ملتا ہے ،ملتا رہے گا ، جب ریٹائر کریں گے توریٹائر ہو جائیں گے ۔
اپنی بات ختم کرتے ہوئے سیف نے آگے کہا کہ ’ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کو کس طرح اپنی زندگی گزارنی ہے ۔