'If war starts, India will have no chance of winning': China threatens despite Rajnath Singh's warningتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تو بصد احترام چین کو تلقین کی کہ وہ بین الاقوامی سرحد کا احترام کرے اور حقیقی کنٹرول لائن کی حالت میں یکطرفہ طور پر تبدیلی کی کو شش نہ کر ے لیکن بد لحاظ چین نے بڑی حقارت کے ساتھ یہ دعویٰ کیا کہ اگر دونوں ملکوں میں جنگ چھڑی تو ہندوستان کے جیتنے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے دوران فرصت کے لمحات میں اپنے چینی ہم منصب جنرل وئی فنگھے سے ماسکو میں ملاقات کی تھی۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ہمیں ہندوستان کو یاد دہانی کرانی چاہئے کہ چین کی قومی طاقت بشمول فوجی قوت ہندوستان کے مقابلہ کہیں زیادہ ہے۔

حالانکہ چین اور ہندوستان دونوں عظیم طاقت ہیں لیکن جب عسکری سلاحیتوں کے موازنے اور اصل مقابلہ کی بات آتی ہے تو ہندوستان پیچھے رہ جائے گا۔اگر کوئی سرھدی جنگ ہوتی ہے تو ہندوستان کے جیتنے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور چینی وزیر دفاع ویی فنگھے کے درمیان جمعہ کے روز دو گھنٹے 20منٹ بات ہوئی جس میں وزیر دفاع نے چینی پیپلز لبریشن آرمی پر الزام لگایا کہ وہ حقیقی کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہی ہے اور کئی بار انتباہ دیے جانے کے باوجود ہندستانی علاقہ میں بے دریغ گھسنے کی کوشش کرر ہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وزراءدفاع کی ملاقات دونون ملکوں کے لیڈروں کے درمیان اتفاق رائے بحال کرنے کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گی۔

ہر فریق سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرے گا۔اداریے میں بڑی مضحکہ خیز بات کہی گئی ہے کہ سرحدی امور پر ہندوستانی پالیسیاں رائے عامہ اور قوم پرستی کی روشنی میں وضع کی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *