IG Sindh was kidnapped by Rangers, forced to issue orders for Captain Safdar’s arrest’تصویر سوشل میڈیا

کراچی: حکومت سندھ کے عہدیداروں نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی قیادت کو بتایا کہ رینجرز نے سندھ کے انسپکٹر جنرل کا اغوا کر کے ان سے جبراً پی ایم ایل این لیڈر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکام جاری کروا ئے۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی جی سندھ کو رینجرز نے صبح چار بجے اغوا کیا گیا اور انہیں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کرنے کیلئے مجبور کیا گیا۔

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر جب تھانے پہنچے توحکومت سندھ کے عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ آئی جی سندھ کو صبح چار بجے اغوا کر کے سیکٹر کمانڈر کے دفتر لے جایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے ہی سے موجود تھے اور انہیں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے وارنٹ جاری کرنے کیلئے مجبور کیا گیا اور شدید دباؤ ڈال کر وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے۔

کیپٹن صفدر کو آج صبح اس ہوٹل کے کمرے کا، جس میں وہ اپنی اہلیہ مریم نواز کے ساتھ مقیم تھے ، دروازہ توڑ کر گرفتار کیا گیا ۔

مسلم لیگی رہنما گزشتہ روز پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی آئے ہوئےتھے اور مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن صفدر نے مادر ملت فاطمہ جناح اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *