Imran Khan announces country-wide ralliesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس )یہاں کی سیشن کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو مختلف معاملات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماو¿ں کی ضمانت منظور اور پارٹی چیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان جرمانی کے سزا سنا دی ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد فیضان حیدر گیلانی نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے 7 رہنماو¿ں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ریلی نکالنے پر 22 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بدھ کے روز سیف اللہ نیازی، فیصل واؤڈا، علی اعوان، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، صداقت عباسی اور شہزاد وسیم کی طرف سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔

ان کا موقف تھا کہ مقدمہ میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں اور ’یہ ریلی پرامن تھی جس کو پورے پاکستان نے دیکھا۔‘وکلا نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف رہنماو¿ں کو دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا اس لیے درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے 20-20 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی رہنما اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی چار رکنی بنچ نے عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جنھوں نے ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیخلاف اپیل کی تھی۔تاہم عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر اپیلیں خارج کرتے ہوئے دونوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *