اقوام متحدہ/نئی دہلی: (اے یوایس)یوکرین کے ڈونباس علاقے میں روس کی فوجی کارروائی شروع کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کونسل میں روس اور یوکرین سے فوری جنگ کی تیزی کو کم کرنے اور ایسے کسی بھی قدم سے بچنے کی اپیل کی ہے جس سے حالات بدتر ہوسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ(یواین) میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر حالات کو سنبھالا نہیں گیا تو خطے کا امن اور سلامتی تباہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب دو دن پہلے سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی تب ہندوستان نے تنا¶ کو فوری طورپر کم کرنے کی اپیل کی تھی اور حالات سے متعلق سبھی مسئلوں کو حل کرنے کےلئے مسلسل اورمرکوز سفارت پر زور دیا تھا۔
تیرومورتی نے کہا کہ ہم یوکرین بشمول یوکرین کی مشرقی سرحد پر تغیرات اور روسی فیڈریشن کی طرف سے متعلقہ اعلان کا بہت نزدیک سے اور بہت گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔روسی فیڈریشن کے ساتھ یوکرین کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ گہری تشویش کا باعث ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ حالات و تغیرات خطے کے امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کو کافی ہیں ۔
تصویر سوشل میڈیا 