India sends 2nd relief consignment to Afghanistan after deadly earthquakeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان نے زلزلہ سے متاثر افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے امداد فراہم کرتے ہوئے دو جہازوں سے 27 ٹن امداد ی سامان کی دوسری کھیپ بھیج دی ۔وزارت خارجہ سے جاری بیانات کے مطابق، افغانستان میں 22 جون کو جو شدید زلزلہ آیا اور جس کی وجہ سے وسیع تباہی اور جانی و مالی کا نقصان ہوا اسے دیکھتے ہوئے حکومت ہند نے سب سے پہلے مدد فراہم کی اور دو طیاروں سے 27 ٹن امدادی اشیاءکابل روانہ کردیں۔

امدادی اشیاءمیں سلیپنگ بیگ، کمبل، چٹائی وغیرہ شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کے معاملات میں مشترکہ نیشنل آفس(یو این او سی ایچ اے) اور افغان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی (اے آر سی ایس) کو سونپی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان بحران کی اس گھڑی میں افغا نستان کے لوگوں کے ساتھ، جن کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں، شانے سے شانہ ملا کر کھڑا ہے۔ قابل غور ہے کہ افغانستان میں شدید زلزلے میںتقریباً 1000 لوگ مارے گئے ہیں اور ہزاروں افراد مکان تباہ ہوجانے سے بے گھر ہو گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *