India-UAE relations set to witness exceptional strengtheningتصویر سوشل میڈیا

دوبئی : ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہاہے کہ ہندوستان متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ساتھ نئے شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور یہ شعبے تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے ہوں گے۔ خارجہ سکریٹری نے ، جو دو روزہ انڈیا گلوبل فورم 2021 ایونٹ میں شرکت کے لیے دوبئی گئے تھے ،کہا کہ ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور دبئی ایک دوسرے کے اہم اتحادی ہیں۔ یہ دنیا کا کثیر قطبی تعاون ہے۔ ہمارا تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ایک دوسرے کے مفادات کو پورا کرنے کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے اس لیے ہمارے تعلقات کا مستقبل بہت اچھا ہے۔شرنگلا نے کہا کہ ہم مالیاتی ٹیکنالوجی میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان اس میدان میں نئے نئے تجربات کر رہا ہے۔ شرنگلا نے کہا کہ ہم صدیوں پرانے کاروباری شراکت دار ہیں۔ خلیجی ممالک کے ہندوستان کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ہمارا تعاون بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے اسٹریٹجک پٹرولیم کے ذخائر میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے علاوہ یو اے ای کی کئی اہم کمپنیوں میں سرمایہ کاری ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے پر اعتماد کتنا مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس قائم اور کامیاب ہو رہے ہیں۔ 2021 میں 42 اسٹارٹ اپس قائم ہوئے جنہوں نے صرف ایک سال میں ترقی کی رفتار پکڑ لی ہے۔ اس کی ایک سال کی کامیابی کا تناسب 20 رہاہے ۔ ہمیں ایسے اسٹارٹ اپس کے ذریعے ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *