Iran condemns rocket attack on Baghdad airportتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران نے جمعہ کے روز عراق کے دارالخلافہ بغداد کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر راکٹ حملہ کی مذمت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ یہ مشتبہ کارروائیاں عدم سلامتی اور افرا تفری پھیلاتی ہیں۔ اور عراقی شہریوں کے لیے کی جانے والی خدمات پراثر انداز اور تخریب کار عناصر کے لیے راہ ہموار ہونے کا باعث بنتی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عراق کی سلامتی، ترقی اور یکجہتی کی وکالت کی ہے۔اور عراق میں استحکام یقینی بنانے کے اقدامات کی پشت پناہی اور حمایت کی ہے۔

واضح ہو کہ جمعہ کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے یا پارکنگ علاقوں کو نشانہ بنا کر چھ راکٹ داغے گئے جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن ایک مسافر بردار طیارے کو نقصان پہنچا۔عراقی ایر ویز نے اپنے سوشل میڈیا صفحات پر اس حملہ کی جو تصاوی شئیر کی ہیں اس میں طیارے کے اگلے حصہ میں ایک سوراخ دیکھا جا سکتاہے۔

حا ل ہی میں بغداد کے انتہائی سیکیورٹی کے حامل گرین زون میں امریکی سفارت خانے، ہوائی اڈے پر موجود امریکی سفارتی سہولتوں اور عراقی اڈوں پر تعینات اتحادی افواج کے فوجیوں کو نشانہ بنا کر کئی راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔13 جنوری کو گرین زون میں ایک اسکول پر راکٹ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ دو دیگر راکٹ امریکی سفارت خانے کے احاطے میں گرے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل ستمبر میں ایک مسلح ڈرون حملے نے شمالی عراق کے علاقے کردستان میں اربیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *