Iran demand to lift sanctions against IRGC is obstacle in nuclear deal revivalتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکی حکومت نے انٹرنیشنل اٹامک انرمی ایجنسی(ئی اے ای اے)کو بتایاہے کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی راہ میں ایران کی جانب سے پاسداران انقلاب پر عاید پابندیاں ختم کرنے کی شرط حائل ہے۔امریکی نمائندے نے بتایا کہ ہم نے واضح طور پر اعلان کر رکھا ہے کہ ہم مشترکہ جامع پلان آف ایکشن [سابقہ جوہری معاہدہ] کو بحال کرنے کو تیار ہیں۔ ہمیں ایران کی رضامندی درکار ہے۔

خصوصا ایران کو ایسی شرائط سے گریز کرنا چاہیے جو کہ گزشتہ معاہدے میں شامل نہیں تھی۔ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی کے لئے کئی مہینوں سے امریکا اور ایرانی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاکہ ایران پر عاید معاشی پابندیوں میں نرمی لائی جا سکے۔

تہران نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے شرط عائد کر رکھی ہے کہ امریکا کی جانب سے اس پر مسلط تمام معاشی پابندیوں کو ختم کر دیا جائے اور اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں سے نکال لیا جائے۔امریکی ارکان سینیٹ پاسداران انقلاب پر پابندیوں کے حق میں ہیں اور انہوں نے امریکی صدر پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *