Iran unveils Kheibar Shekan missile with 1,450 KM rangeتصویر سوشل میڈیا

تہران:اسلامی پاسدران انقلاب نے بدھ کے روز خیبر شکن نام کے ایک میزائل کی نقاب کشائی کی۔ یہ میزائل 1450کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔خیبر شکن میزائل کی نقاب کشائی کی تقریب ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باغیری اور اسلامی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے بریگیڈیر جنرل امیر علی حاجی زادے کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

حسن اتفاق سے یہ تقریب ایسے وقع پر کی گئی جب پورا ملک ایران میں اسلامی انقلاب کی عظیم الشان فتح کی43ویں سالگرہ منا رہا تھا۔نیا اسٹریٹجک طویل دوری تک مار کرنے والا خیبر شکن میزائل پاسداران اسلامی انقلاب کے میزائلوں کی تیسری نسل کی قسم میں سے ایک ہے۔خیبر شکن میزائل کا وزن اسی قسم کے میزائلوں کے مقابلہ ایک تہائی کم ہے ۔اس میزائل کے خیال سے ا س کی تیاری تک کا سب کچھ پاسدران اسلامی انقلاب کی فضائیہ کے سائنسدانوں نے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *