Islamabad HC slaps fine of Rs 10 million on govt authorities for failing to recover abducted manتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری وزارت دفاع سمیت متعدد حکام پر تقریباََ6 سال قبل اسلام آباد میں دن دھاڑے اغوا ہونے والے ایک شخص کی بازیابی میں ناکامی پر 10 ملین روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے آئی ایچ سی کے جج محسن اختر کیانی کے حوالے سے 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا ہے کہ وہ محکمہ پولیس کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے سکریٹریوں کے طرز عمل سے بھی مطمئن نہیں ہے۔

عدالت نے یہ بات غلام قادر کے بھائی کی طرف سے دائر درخواست کا نپٹارا کرتے ہوئے کہی ، جسے اگست 28،2014 کو 6 افراد نے دن دھاڑے اغوا کیا گیا تھا۔

عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ ، سیکرٹری وزارت دفاع ، ایس پی(انوسٹی گیشن)، انچارج جے آئی ٹی (مشترکہ تفتیشی ٹیم) ، گولرا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور آئی او (تفتیشی افسر)کو غلام قادر کو مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ان کی ناکامی کے لئے مشترکہ طور پر ذمہ دار قرار دیا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غلام قادر کو 30 دن کی مدت میں بازیاب کریںاگر اس میں وہ نا کام رہے تو ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس ٹریبیون نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے میں ریاستی مشینری کو ذمہ دار ٹھہرایا اور مذکورہ متعدد عہدیداروں پر مشترکہ طور پر 10ملین روپے جرمانہ عائد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *