Islamic Emirate Leader: Avoid Ethnic and Racial Discriminationتصویر سوشل میڈیا

کابل:امارت اسلامیہ کے رہبر اعلیٰ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے اپنے ایک تازہ ترین فرمان میں اپنے ماتحتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذات برادری،نسلی، علاقائی اور لسانی تعصبات سے گریز کریں۔اس فرمان میں امارت اسلامیہ کے رہبر اعلیٰ نے اپنے پندرہ احکام میں قوم ، عوام، مجاہدین ،سلامتی دستوں اور مختلف حکومتی اداروں کو تکبر، غرور، جبر اور خیانت سے بچنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ۔

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان احکامات میں امارت اسلامیہ کے عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تکبر، غرور، جبر اور خیانت سے باز رہیں۔ کریمی نے مزید کہا کہ کچھ اہم سفارشات جو اسلامی اور روحانی فطرت سے وابستہ ہیں، وہ کبر و نخوت سے اجتناب کرنا ، لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور اسلامی نظام کی روح پر عمل پیرا ہونا ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لڑکیوں کو درجہ ششم تا دوازدہم میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ اگرچہ ملک کے عوام کے لیے ایک اہم موضوع ہے، امارت اسلامیہ کے رہنما نے اپنے پیغام میں اس مسئلے کا ذکر نہیں کیا۔

ایک سیاسی تجزیہ کار صمیم شمسی نے کہا کہ اگر ایسے بحرانی صورت حال میں لڑکیوں کے ا سکول دوبارہ کھولنے، بے روزگاری اور اقتصادی بحران اور دیگر سینکڑوں مسائل پر بات ہوتی تو زیادہ بہتر تھا۔یک دیگر سیاسی تجزیہ کار احمد منیب رسا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان لڑکیوں کے سکول جانے کے لیے جلد ہی ایک اسلامی طریقہ کار تیار کرے گی، اور امید ہے کہ اگلا حکم یہ ہو گا کہ لڑکیوں کے لیے ا سکول کھول دیے جائیں ۔اس سے قبل مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ نے امارت اسلامیہ کی افواج کو الگ الگ احکامات میں ملک کے شہریوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور معافی کے فرمان کا احترام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *