UAE provides 30 tons of food supplies to Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

دوبئی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے افغانستان کو 30 ٹن اشیائے خورد نی عطیہ کی ہیں ۔ جو ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ دوشنبہ کو کابل پہنچ گئیں۔امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عطیہ دینے والے ممالک سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ افغانستان کو اپنی انسانی امداد مشروط نہ بنائیں، کہا کہ یو اے ای نے جو امداد ارسال کی ہے اسے پانچ سرکاری اداروں کے ذریعے ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

مسٹر مجاہد نے صاف صاف کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ کوئی بھی عطیہ دہندہ عطیہ دے یا نہ دے لیکن اتنا ضرور کرے کہ اگر عطیہ دے تو وہ اپنی اس انسان دوست امداد کو کسی معاملہ سے مشروط نہ کرے اور نہ ہی اسے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرے۔یہ ایک انسانی اور جذباتی مسئلہ ہے اور ہممتحدہ عرب امارات سے اظہار تشکر کرتے ہیں نیز عطیہ دہندگان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ یو اے ای کی طرح ،جس نے افغانستان کی بغیر کسی مقصد کے مدد کی، افغانوں کی مدد اور تعاون کیا جانا چاہیے ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغانستان کا خیال ہے کہ سرکاری اداروں کے ذریعے امداد کی تقسیم شفاف اور موثر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذائی امداد امارت اسلامیہ کے پانچ حکومتی اداروں کے ذریعہ تقسیم کی جاتی ہے، اس میں شفافیت بھی ہے اور اسے منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جاتا ہے، اور کچھ امداد بین الاقوامی اداروں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہے۔ اسی دوران ترکی کے سفیر متعین افغانستان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی ’چیریٹی ٹرین‘ کے نام سے چوتھی امدادی کھیپ ہرات کی ترگنڈی کی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے۔

ان کے مطابق ہر ترک امدادی ریلوے میں تقریباً ایک ہزار ٹن غذائی اور غیر غذائی اشیا موجود ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ہم یہ امداد سفارت خانے، ہلال احمر اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر صوبوں تک پہنچا رہے ہیں اور اس امداد میں گندم، طبی سامان، چینی اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔اب تک متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بھارت، چین اور دیگر کئی ممالک نے افغانستان کو انسانی امداد فراہم کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *