سری نگر: جمو ں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گردمارے گئے۔
پولس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک پولس بھگوڑا بھی شامل ہے۔
پولس عہدیداروں کے مطابق شوپیان ضلع کے واچھی علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سلامتی دستوں نے وہاں گھیرابندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا ۔
دہشت گردوں سے خود کو سلامتی دستوں کے حوالے کرنے کو کہا گیا۔ لیکن انہوں نے خود سپردگی کے بجائے سلامتی دستوں کی پوزیشنوں پر فائرنگ شروع کر دی۔
سلامتی دستوں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔جس میں حزب المجاہدین کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں سے یک کی شناخت عدیل احمد کے طور پر کی گئی ہے جو اسپیشل پولس افسر تھا اور2018میں اس وقت کے واچھی کے ایم ایل اے اعجاز احمد میر کی جواہر نگر علاقہ میں واقع رہائش گاہ سے سات اے کے رائفلیں چوری کر کے پولس فورس چھوڑ کر بھاگ گیا تھا۔