Karachi Rally: Maryam Nawaz Vows To Bring Nawaz Sharif Back To Power, Send Imran Khan To Jailتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:ان دنوں پاکستان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج کافی تیز ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دوسری ریلی سے عمران خان حکومت بوکھلا گئی ہے۔

کراچی میں پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف ریلی کے دوران عمران کو ‘ کٹھ پتلی’ حکومت کہا گیا ، ساتھ ہی ان پر اقتدار چھوڑنے کے لئے دبا ؤڈالا جارہا ہے۔

ریلی کے دوران مریم نواز نے حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے پاکستانی فوج کی شبیہہ داغدار کر رہے ہیں۔ جب عمران خان سے جواب مانگا جاتا ہے تو وہ فوج کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور عمران خان جیل جائیں گے۔مریم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز آپ سب ایک شخص کو اپنی ٹی وی اسکرین پر اپنی شکست پر روتے دیکھیں گے۔

آپ (وزیر اعظم عمران) لوگوں سے کہتے ہیں ”گھبرانا نئی ہے“ابھی تو صرف ایک ہی جلسہ ہوا ہے اور آپ پر گھبراہٹ طاری ہو گئی۔مریم نے کہا کہ آپ کے ہر لفظ سے، ہر عمل سے خوف جھلک رہا ہے اور عوام آپ کے چہرے پر یہی خوف دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حزب اختلاف کے حملے سے عمران حکومت اس قدر بوکھلا گئی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد صفدر اعوان کو ،جو ان کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر ہیں،کراچی کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی زوردار ریلیوں سے گھبرا ر یہ گرفتاری کرائی تھی۔ تاہم انہیں گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ صفدر نے ٹویٹ کر بتایا کہ انہیں کس طرح گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں کراچی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا۔ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر مجھے گرفتار کرلیا۔ مریم نے مزید کہا کہ عمران خان پوری دنیا جانتی ہے کہ آپ نے قومی احتساب بیورو ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور سیکورٹی اینڈ ایکس چنج کمیشن آف پاکستان پر اپنا تسلط قائم کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *