کراچی: یہاں پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف ریلی میں ایک ہندو صحافی کو زدو کوب کیا گیا۔
موصول اطلاع کے مطابق یہاں باغ جناح مقام پر حکومت مخالف جلسے کی کوریج کرر ہے جس ہندو صحافی کو مارا پیٹا گیا اس کی شناخت سماع ٹی وی کے رپورٹر سنجے سادھوانی کے طور پر کی گئی ہے انہیں والنٹیرز نے باغِ جناح میں منعقد ریلی کے دوران ہی جلسہ گاہ چھوڑ کر لوگوں کو جانے سے روکنے کی ویڈیو بنانے سے روکا گیا ۔
لیکن اپنا پریس کارڈ دکھا نے کے باوجود وہاں موجود ایک والنٹیر نے سنجے کو وینیو چھوڑ کر چلے جانے کہا۔اور ان سے ہاتھا پائی بھی کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سماع ٹی وی سے کہا کہ رپورٹر سادھوانی کو زدوکوب کرنے والوں کی شناخت کر کے انہیں سزا دی جائے گی۔
سادھوانی 11جماعتی حزب اختلاف اتحاد کی طاقت کے دوسرے مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔ طاقت کا پہلا مظاہرہ پی ڈٰی ایم نے لاہور میں کیا تھا۔
اس جلسہ کے شرکاءمیں جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) نائب صدر مریم نواز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مولانا شاہ اویس نورانی، علامی ساجد میر، داکٹر عبد المالک ،افتخار حسین، امیر حیدر خان ہوتی اور ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی شامل تھے۔
