سری نگر: وادی کشمیر میں یوں تو ہر سال سیاحوں کا میلہ سا لگا رہتا ہے لیکن اس سال کشمیر میں سیاحوں کی تعداد بہت زیادہ رہی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ نومبر 2021 کے مہینے میں تقریبا 1.25 لاکھ سیاح کشمیر کا دورہ کرنے پہنچے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق کشمیر میں 1.25 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے وادی کی خوبصورتی کا لطف اٹھایا اور نومبر کے مہینے میں اپنی چھٹیاں منائیں۔ محکمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی کے مطابق نومبر میں 1.27 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا۔ اکتوبر میں تقریبا 97,000 سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کر چکے تھے۔
یونیورسٹی آف جموں کے ا سکول آف ہاسپیٹلیٹی اینڈ مینجمنٹ کے ایک پروفیسر کے مطابق، جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سات سال بعد پہلی بار اس قدر کثیر تعداد میں سیاح وادی کشمیر آئے ہیں۔