سری نگر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ زیوان میں واقع ایک پولس کیمپ کے قریب ایک پولس بس کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں تین پولس اہلکار ہلاک اور11دیگر زخمی ہو گئے۔
پیر کی شام میں کے گئے اس حملہ میں و پولس اہلکاروں کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ ایک تیسرے نے آج صبح(منگل) زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ہلاک پولس اہلکاروں میں سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک سیکشن گریڈ کانسٹبل تھا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت مخدوش ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
دہشت گردوں نے جس علاقہ میں پولس بس پر زبردست فائرنگ کی وہ نہایت محفوظ علاقہ ہے جہاں مختلف سلامتی دستوں کے متعدد کیمپ ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حملہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حادثہ کی مکمل تفصیل مانگی۔
پولس کے مطابق کشمیر میں غیر کشمیری مزدوروں اور اقلیتی برادریوں پر ہدف بنا کر تسلسل سے کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد وادی میں یہ دوسرا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ لیکن ان ہلاکتوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تمام دہشت گرد گذشتہ دو ماہ کے دوران مختلف تصادموں میں مارے جا چکے ہیں۔