Katrina Kaif came forward to help background dancers, transfer money to 100 accountsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ہندی سنیما کی ناموراداکارہ کیٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کئی فنکار اور یومیہ اجرت پانے والے ورکرس کو بھی بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے، حالانکہ شوٹنگ شروع ہوگئی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے یا چند ہی افراد کے پاس کام ہے، ایسے میں انڈسٹری کے لوگوں کی گزر بسر مشکل ہوگئی ہے۔

بالی ووڈاداکارہ کیٹرینہ کیف نے ان کی مدد کی پہل کرتے ہوئے 100 رقاصوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست رقم منتقل کی ہے تاکہ وہ کچھ کام شروع کرسکیں اور اپنی زندگی گزار سکیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کچھ رقاصوں نے اس پیسہ سے اپنا مختصر سا کاروبار شروع کردیا ہے، جیسے سڑک کے کنارے سبزیاں، انڈے اور نمکین فروخت کرنا اور کچھ نے ٹفن سروس شروع کر دی ہے۔

بیک گراؤنڈ ڈانسر رہ چکے راج سورانی اس اس مشکل وقت میں رقاصوں کو خود کفیل بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کترینہ کیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ”رقاصوں نے کترینہ کے ذریعہ منتقل کردہ رقم کا استعمال چھوٹے کاروبار شروع کرنے جیسے ٹفن خدمات، بیوٹی سروسس، اور گھر میں بنی چاکلیٹ فروخت کرنے کے لئے کیا ہے“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *