Kramatorsk train station attack: Dozens killed, Ukraine saysتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرینی عہدیداران کے مطابق مشرقی یوکرین میں کرماتورسک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنا کر کیے گئے روسی میزائل حملے یں کم از کم52افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں 5بچے بھی شامل ہیں۔جمعہ کو ہلاک شدگان کی بتائی گئی تعداد کے حوالے سے تازہ ترین تفصیل میں ڈونیسک کے گورنر پاؤلو کریلینکوف نے بتایا کہ ابتدا میں جو تعداد 39بتائی گئی تھی وہ اسپتال میں داخل سیکڑوں زخمیوں میں سے زخموں کی تاب نہ لاکر 13زخمیوں کے دم توڑ دینے سے بڑھ کر 50ہو گئی۔انہوں نے مزیدکہا کہ کئی اور زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اور اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یوکرینی عہدیداروں نے اس حملہ کا ذمہ دار روس کو قرار دیا اور کہا کہ اس نے اس بے قصور شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے جو اپنا گھر بار چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے استٰشن پرٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔لیکن روس اس کی تردیدکرتا ہے۔ یوکرینی ریلوے حکام نے بتایا کہ دو راکٹ کرماتورسک ریلوے اسٹیشن پر آکر گرے۔اس روسی حملے کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے اس حملہ کی شدت سے مذمت کی اور کہا کہ یہ روسی حملہ غیر فوجیوں کو دشمن کی کارروائیوں سے فرار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔

یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈر لیون نے بھی، جنہوں نے جمعہ کے روز بوریل کے ہمراہ یوکرین کا دورہ کیا تھا ، اس کی مذمت کی ۔اور کہا کہ وہ ان ہلاکتوں پر بہت رنجیدہ ہیں اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ذاتی طورپر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔میری دلی ہمدردیاں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *