Kuldeep Yadav, Axar Patel share seven wickets to wrap up big India winتصویر سوشل میڈیا

چاٹگام: پہلی اننگز میں فاسٹ بولر محمد سراج اور لیگ اسپنر کلدیپ یادو کی جوڑی اور دوسری اننگز میں کلدیپ یادو اور لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کی جوڑی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ہندستان نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 188رنز سے شکست دے کر بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ میچں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔واضح ہو کہ یہ ٹسٹ سریز آئی سی سی کی ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ کا ایک جزو ہے۔کلدیپ یادو کو میچ میں 8وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

یوں تو مڈل آرڈر بلے بازوں چتیشور پجارا اور شریاس ایر نے ہاف سنچریاں بنا نے کے بعد بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں سراج نے تین اور کلدیپ نے 5وکٹ لے کر میچ کی پہلی اننگز میں فتح کی بنیادڈال دی تھی۔اور دوسری اننگز میں شبمان گل اور چتیشور پجارا نے سنچریاں بنا کر اسے اور مضبوط کردیا جبکہ کلدیپ اور اکشر پٹیل کی جوڑی نے تباہ کن بولنگ سے ہندوستان پر فتح کی مہر ثبت کر دی۔

پہلی اننگز میں پجارا نے 203گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 90اور دوسری اننگز میں 130گینوں پر 13چوکوں کی مدد سے 102رنز بنائے جبکہ شبمان گل نے 152گیندیں کھیل کر 110رنز بنائے جس میں ان کے 10چوکے اور 3چھکے شامل ہیں۔ کلدیپ نے پہلی اننگز میں5اور دوسری میں 3وکٹ لی جبکہ سراج نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ لی۔اکشر پٹیل نے پہلی اننگز میںایک اور دوسری اننگز میں 4وکٹ لیے۔بنگلہ دیش کی طرف سےاکر حسین نے سنچری بنائی ۔انہوں نے 224گیندوں کا سامنا کیا اور13چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ100، کپتان شکیب الحسن نے 108گیندوں پر6چوکوں اور6ہی چھکوں کی مدد سے84اور نجم الحسین شانتو نے 156گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے67رنز بنائے۔لیکن ان تینوں کی سنچی و ہاف سنچری اننگز بھی نگلہ دیش کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *