دوبئی: کویت اور بحرین میں موذی کورونا وائرس کے پہلے چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میںسے تین کویت کے اور ایک بحرین کا رہائشی ہے۔
یہ چاروں حال ہی میں ایران سے ،جہاں اس مرض کے43کیسز منظر عام پر آئے ہیں،کویت اور بحرین واپس پہنچے ہیں۔کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق یہ چاروں ان 700لوگوں میں شامل ہیںجو حال ہی میں شمال مشرقی ایرانی شہر مشہدسے ہفتہ کے روز ہی آئے ہیں۔
کویت کی وزارت صحت نے ان کی شناخت 53سالہ کویتی شخص، 61سالہ سعودی شخص اور ایک21سالہ نوجوان ہے س کی شناخت ابھی غیر واضح ہے۔
بیان میں مزید کہاگیا کہ کویتی اور سعودی شخص میں تو کورونا وائرس ٹسٹ میں بیماری کی علامتیں نہیں پائی گئیں البتہ تیسرے شخص میں مرض ابتدائی مرحلہ میںپایا گیا۔
پڑوسی ملک بحرین میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے آ نے والے ایک بحرینی شہری میں یہ مرض پایا گیا اور اس مریض سے لوگوں کو دور رکھنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے باعث کوروناوائرس کی وبا پھیلنے کا خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف چین میں ہی تقریباً77ہزار افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ2500سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔