Landslide in Himachal: 9 tourists killed, 3 injuredتصویر سوشل میڈیا

شملہ: ہماچل پردیش کے کنور ضلع میں بسٹیری کے پہاڑی سے تودے گرنے سے کئی گاڑیاں زد میں آگئیں۔ اس حادثہ میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی پر بھاری پتھر گرا جس سے اس میں سوار 9 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سی ایچ سی سانگلا ریفر کیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں اور راحت اور بچاو کام چلا رہی ہیں۔

اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں سوار سیاح دہلی اور چنڈی گڑھ سے ہماچل پردیش گھومنے آئے تھے۔ لینڈ سلائیڈ ہونے سے باسپا ندی پر تعمیر پل ٹوٹ گیا ہے، جس سے گاوں کا رابطہ باقی ملک اور دنیا سے کٹ گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، پہاڑ سے لینڈ سلائیڈ سمیت بھاری پتھر گرنے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر نے حادثہ میں سیاحوں کی ہلاکت پر فسوس کا اظہار کیا اور وزیر اعظم راحت فنڈ سے ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *