کوالالمپور: ملیشیا بھی اس وقت ان ممالک کی فہرست میں ، جہاںکورونا وائرس سے اموات ہوچکی ہیں،شامل ہوگیا جب منگل کے روز وہاں بھی دو افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر دار فانی سے کوچ کر گئے۔ واضح وہے کہ ملیشیا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 673ہو چکی ہے۔سراواک قدرتی منجمنٹ کمیٹی سے جاری ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا پہلا شخص سراواک کے دارالخلافہ کوچینگ کے ایمینوئل بیپٹسٹ چرچ کا ایک60سالہ پادری ہے جو سرا واک جنرل اسپتال میں داخل تھا۔ لیکن صبح اس کی حالت غیر ہو گئی اور 11بجے اس نے دم توڑ دیا۔ریاستی محکمہ صحت ابھی یہ سراغ لگانے میں لگی ہے کہ اس پادری کو یہ مرض کیسے لگا اور وہ کس کس کے رابطے میں تھا۔کمیٹی نے کہا کہ اس پادری کے رابطے میں رہنے والے 193 لوگوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور انہیں خانہ قرنطینہ کر دیا گیاہے۔دوسرا متوفی ایک34سالہ شخص ہے جس نے منگل کے ہی روز جوہور کے پیمائے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اس نے کولا لمپور کی ایک مسجد میں فروری کے اواخر میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع میں شرکت کی تھی۔ وزارت صحت کے طابق میشای میں کوروناوائرس کے تقریباً نصف کیسز اس اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے ہیں ۔اس اجتماع میں 16ہزار افراد نے شرکت کی تھی جن میں شسنگا پور اور برونئی کے بھی شہری شامل ہیں۔