کابل: امارات اسلامیہ کے نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان کی فضائی حدود میں امریکی طیارں کی موجودگی پر تنقید کی اور امریکہ سے کہا کہ وہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنا ترک کر دے۔متقی نے بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل کی کہ وہ امریکہ پر دباؤ ڈالیںکہ وہ افغان فضائی پٹی کی خلاف ورزی نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے نافی ے بلکہ دوحہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ہم نے امریکہ کے وفد سے کئی بار بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ اب افغان فضائی حدودکی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔کابل میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت سے متعلق امریکی اعلان کا ذکر کرتے ہوئے متقی نے کہا ہے کہ امریکہ نے الظواہری کی ہلاکت کا ابھی تک نہ تو کوئی ثبوت دیا ہے ار نہ ہی کوئی تفصیل بتائی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزارت کی سالانہ سرگرمیوں کی تفصیل فراہم کرنے سے متعلق استفسار کیے جانے پر متعلقہ عہدیداروں نے کہا کہ اسلامی امارات تمام ممالک کے تئیں ایک معتدل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزارت خارجہ کے محکمہ قونصل کے سرباہ محمد شفیق خطیب نے کہا کہ ہم نے گذشتہ سال تقریباً ایک بلین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ہے۔