واشنگٹن:(اے یو ایس ) اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈر اور امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے شام میں مداخلت کرنے ترکی کو باز رہنے کا انتباہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی کی مداخلت روکنے کے لیے جو بھی ضروری ہوا ہمیں کرنا ہو گا۔امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ذمہ دار جنرل ایرک کوریلا نے کہا ترک افواج کے شام علاقے میں زمینی حملے سے پورے خطے میں عدم استحکام آئے گا۔ میں اس کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔
امریکی کمانڈر نے مزید کہا ‘ ترکی کے حملے کے نتیجے میں داعش کی جیلیں کھل جائیں گی۔واضح رہے شامی ڈیم کریٹک فورس نے شام میں 28 جیلیں قائم کر رکھی ہیں۔واضح رہے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات میں کافی خرابی آئی ہے۔ ترک افواج نے شام و عراق کے کرد کنٹرول کے علاقوں میں حالیہ مہینوں میں بمباری کی ہے۔ترکی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ نومبر کے استنبول بم دھماکے کے بعد ضروری تھا کہ کرد علاقوں میں بمباری کی جائے۔تاہم پینٹاگون نے اس طرح کے بغیر رابطے کے عراق میں حملوں سے عراقی خود مختاری کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 