Tsunami hits Alexandria, Egyptتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ:(اے یو ایس ) مصر کے مختلف شہروں بالخصوص ساحلی شہر اسکندریہ میں آنے والے سونامی طرز کے طوفان نے خوف وہراس کی فضا پیدا کردی۔خوفناک سمندری طوفان اور پانی کی لہروں نے راہ میں آنے والی گاڑیوں، درختوں اور یگر ہرچیز کو دھکیل دیا۔ اور کئی جہاز پلٹ گئے۔سمندری لہریں 5 میٹر تک بلند ہوئیں جب کہ ہوا کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔ اس کے ساتھ درمیانے اور نچلے بادلوں اور بارش کے باعث درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اسکندریہ گورنری کی انتظامیہ سمندری طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے۔ پانی میں پھنسی کاروں کو نکالنے کے لیے واٹر سکشن کاروں اور کرینوں کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو لے جانے کے لیے ایمبولینسوں کا انتظام کیا گیا۔مصر کی متعدد گورنریوں میں خراب موسم کی لہر کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی آمد ورفت میں خلل پڑا اور بعض مقامات پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔اس سلسلے میں مصری حکام نے انتہائی ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بحالی کے ہرممکن اقدامات کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *