New French PM says battle against 'radical Islamism' an 'absolute priority'تصویر سوشل میڈیا

پیرس: فرانس کے نئے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ملک کے سرکاری سیکولرزم کا دفاع کرنے کے موقف پر سختی سے قائم ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کی بنیاد پرست اسلامیت،نسل پرستی اور یہودیت دشمنی کے خلاف جنگ ان کی قطعی ترجیح ہو گی۔

بدھ کے روز پیرس میں اپنی نئی حکومت کی پالیسیاں بیان کرتے ہوئے کاسٹیکس نے قومی اسمبلی میں کہا کہ دہشت گردوں، سازشیوں، علیحدگی پسندوں اور فرقہ پرستوں جیسے دشمنوں کے اتحاد نے فرانس کی بنیادیں تک ہلا دی ہیں۔

نیشنل اسکول آف ایڈمنسٹریشن سے فارغ کاسٹیکس نے کہا کہ علیحدگی پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک نیا قانون بنایا جا رہا ہے۔اس کا مقصد نسلی و مذہبی شناخت کے گروپوں کو قریب آنے سے روکنا ہے۔

لیکن انہوں نے امریکہ میں نسلی ناانصافی اور جارج فلائیڈ کی موت پر منطبق ہونے والے پولس تشدد کے خلاف فرانس میں حالیہ احتجاج پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاہم پولس بربریت کے حوالے سے بڑھتی تشویش کے باوجود انہوں نے پولس کا زبردست دفاع کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *