اسلام آباد : پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کا دفتر راولپنڈی میں واقع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بس اسٹینڈ کے قریب پیر ودھائی کے علاقے میںکھڑے ایک رکشہ میں دھماکہ ہوا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان سجاد الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حسن نے بتایا کہ اس بارے میں تفتیش جاری ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا۔
تاہم ، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد حتمی نتائج تک پہنچ پائیں گے۔
پولیس اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے شواہد اکٹھا کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔2015کے بعد راولپنڈی میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔
اسی سال فوج نے انتہاپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا۔ اسی قسم کا ایک دھماکہ ایک معروف بازار میں جون میں ہوا تھا ۔جس میں ایک شخص ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔
