اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی دو طلبا تنظیموں میں خونریز تصادم ایک طالبعلم ہلاک متعدد زخمی
اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک پروگام کے انعقاد کے معاملہ پر طلبا کے دوگروپوں میں خونریز تصادم ہو گیا جس میں ایک طالبعلم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ابتدائی پولس رپورٹ کے مطابق طلبا کا ایک گروپ یہ پروگرام کرنا چاہ رہا تھا جبکہ دوسرا گروپ اس کی مخالفت کر رہا تھا۔ دن بھر بحث و تکرار ہوتی رہی اور شام ہوتے ہوتے اس زبانی تکرار نے تشدد کا رخ اختیار لیا اور ایک گروپ نے دورے گروپ کے طلبا پر حملہ کر دیا جس میں دو طلبا زخمی ہو گئے۔ رات دیر گئے ان زخمی طلبا کے ساتھیوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پہلے گروپ کے طلبا کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔اور دیکھتے ہی دیکھتے کیمپس میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ ہتھیاروں کا کھلا استعمال شروع ہو گیا اورپورا کیمپس مارو بھاگو پکڑو اور فائرنگ کی آوازوں سے گونجنے لگا۔طلبا زخمی ہو کر گرتے رہے ۔ زخمی حالت میں پڑے طلبا کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمس) منتقل کر دیا گیا ۔جہاں ایک طالبعلم زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ اس کی شناخت جماعت اسلامی کے کارکن طفیل کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ باقیوں کے جسم میں پیوست گولیاں نکالی گئیں ۔یہ تصادم جماعت اسلامی اور سرائیکی طلبا کونسل کے درمیان ایک پروگرام پر تکرار کے بعد ہوا۔پولس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پولس کو جیسے ہی تصادم کی اطلاع ملی وہ جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔لیکن یونیورسٹی کے اندر بڑے پیمانے پر فائرنگ کے باعث باہر ہی رہی اورقیدیوں کی ایک گاڑی ، انسداد فساد یونٹ اور پانی کی بوچھار مارنے والی گاڑی کے ساتھ مزید فورس طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *