نئی دہلی: جموں و کشمیر اور دیگر سیکٹروں میں حقیقی کنٹرول لائن پر قیام امن کے لیے دو طرفہ انتظامات کے بعد تجارتی رشتوں میں بتدریج بحالی کے روشن امکانات کے ساتھ پاکستان ہندوستان سے کپاس درآمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
عمران خان حکومت خشکی کے راستے ہندوستان سے کپاس درآمد کرنے کی اجازت دے سکتی ہے اور اس ضمن میں اسی ہفتہ فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان نے 2019میں دفعہ 370کی تنسیخ کے ہندوستان کے فیصلے کے بعد یکطرفہ طور پر تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
عمران خان کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس معاملہ پر جلد ہی کوئی فیصلہ لینے والی ہے۔
