ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے۔ کے عبدالمومن نے کہا ہے کہ پاکستان کو 1971 کی جنگ کے دوران ڈھائے گئے روح فرسامظالم پر بنگلہ دیش کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معافی اس طرح کی گھناو¿نی حرکتوں کے خلاف اسلام آباد میں مستقبل کی حکومتوں کے لیے رہنمائی کا کام کرے گی۔
ڈھاکہ ٹربیون کی خبر کے مطابق، 52 ویں یوم آزادی کے موقع پر ڈھاکہ میں فارن سروس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے، مومن نے کہا کہ پاکستان کو 1971 میں بنگالیوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے لیے معافی نہ مانگنے پر شرم آنی چاہیے۔ اس وقت پاک فوج نے گھناو¿نے جرائم اور نسل کشی کی تھی۔ یہاں تک کہ پاکستانی حکومت کی رپورٹ کہتی ہے کہ ان کاتشدد بہت زیادہ تھا۔
انہوں نے تمام قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔مومن نے کہا کہ اسلام آباد کی حکومت نے اگر 1971 میں کی گئی غلطیوں کی اصلاح نہ کی تو آئندہ سالوں میں دوبارہ وہی غلطیاں کر سکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی آئندہ نسل آگے آئے گی اور اپنے اسلاف کے جرائم کی معافی مانگے گی۔
