Payment within 72 hours to J&K paddy farmersتصویر سوشل میڈیا

جموں وکشمیر:جموں خطے میں کم از کم ایم ایس پی کی خریداری کے لئے جاری خریف مارکیٹنگ سیشن میں ، جموں خطے میں 18 مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ، جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا۔

پرنسپل سیکرٹری زراعت پیداوار و کسان بہبود نوین کمار چودھری نے آج یہاں یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں 9 مراکز کے علاوہ کٹھوعہ میں 8 اور سنبہ میں 1 سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہا ،خریداری مراکز کو بروقت پر چلانے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ کاشتکار موجودہ وقت کے دوران ایم ایس پی کے نیچے اپنی پیداوار فروخت کرنے پر مجبور تونہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاشتکاروں کو دھان کی خریداری کی قیمت کی 72گھنٹے کے اندر ادائیگی کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *