PM Modi security breach : SC asks counsel to serve copy on Punjabتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک روزہ دورہ پنجاب کے دوران وزیر اعظم کی سیکورٹی میں برتی گئی غفلت پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سخت تشویش و فکر مندی کا اظہار کیا ۔اسی دوان وزیر اعظم کی سیکورٹی میں ہونے والیچوک کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سینیئر ایڈوکیٹ منندر سنگھ نے اس ضمن میں ایک عذر داری داخل کر کے اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں اس وقت ایک بڑی غفلت کا انکشاف ہوا جب وزارت داخلہ نے کہا کہ کل صبح وزیر اعظم پنجاب کے شہر بٹھنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سے حسینی والا میں واقع قومی شہداءکی یادگار پر جانا تھا۔ بارش اور کم بصارت کی وجہ سے وزیر اعظم نے تقریباً 20 منٹ تک موسم صاف ہونے کا انتظار کیا۔ جب موسم بہتر نہیں ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ سڑک کے ذریعہ سے میموریل کا دورہ کریں گے جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی )کی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد وزیر اعظم نے سڑک کے ذریعہ سفر شروع کیا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ لیکن جب وزیر اعظم کا قافلہ حسینی والا میں قومی شہداءکی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ کچھ مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی تھی۔ وزیر اعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے۔ یہ وزیراعظم کی سیکورٹی میں ایک بڑی چوک تھی۔وزارت داخلہ نے اس پورے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت کو بھی اس کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *