Prakash Javadekar announces new guidelines for TV and film productionsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: حکومت ہند نے اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک خصوصی ہدایت جاری کی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کو یہ اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر لگی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ہدایات کے تحت شوٹنگ ہو سکے گی۔

شوٹنگ کے دوران کیمرے کے سامنے اداکار ماسک نہیں پہنیں گے لیکن دیگر لوگوں کو پہننا لازمی ہوگا اور سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا۔شوٹنگ کے وقت شائقین موجود نہیں رہیں گے۔ شوتنگ کے دوران سینیٹائزر وغیرہ کا استعمال کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے انفیکشن کے پیش نظر فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔یہ ہدایت ریاستی حکومت نافذ کرسکتی ہے۔وہ چاہے تو مقامی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے دیگر التزام کرسکتی ہے۔

کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شوٹنگ پر پابندی لگنے سے فلم انڈسٹری کی معیشت کافی خراب ہوگئی تھی۔اداکار بھوکے مرنے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے اور ان کےلئے روزگار کا بحران کھڑا ہوگیا تھا۔یہ دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *