Kangana Ranaut responds to Boycott Kangana emerging as top trend on Twitter: ‘Mice are coming out of their holes’تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی :نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی معاملے کے بعد سے فلم انڈسٹری میں اِن سائیڈر، آوٹ سائیڈر، مووی مافیا اور اقرباپروری کو لے کر بحث جاری ہے۔

وہیں اداکارہ کنگنا رناوت طویل وقت سے ان موضوعات کو لے کر سوشل میڈیا پر ہر موضوع پر بڑی بیباکی سے اپنی رائے رکھتے ہوئے کافی سرگرم رہی ہیں۔ اب اداکارہ کنگنا رناوت نے انہیں ٹرول کرنے والوں کو زبردست جواب دیا ہے۔

دراصل، پیر کو ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #بائی کاٹ کنگنا ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک میم شیئر کرتے ہوئے خود کو سینیٹائزر اور کرن جوہر، ورون دھون، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو وائرس بتایا ہے۔کنگنا نے میم شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’چوہوں واپس بل میں چلے جاو ورنہ گبر آجائے گا۔

فلمی اسٹائل ہول دینی ہے تو ایسے دیتے ہیں۔ ہیش ٹیگ بائیکاٹ کنگنا رناوت ٹرینڈ سے مجھے ڈر نہیں لگتا جاو، کچھ اور ٹرائی کرو’۔خیال رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تھا اور ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کرن جوہر کا پدم شری ایوارڈ واپس لے لے۔

اداکارہ کنگنا نے ٹوئٹر پر لکھا تھا، ’میں ہندوستانی حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ کرن جوہر کا پدم شری واپس لے لیا جائے کیونکہ انہوں نے مجھے کھلے عام دھمکی دی ہے۔

ایک انٹرنیشل پلیٹ فارم پر مجھے انڈسٹری سے نکل جانے کے لئے کہہ دیا۔ سوشانت سنگھ راجپوت کا کیریئر برباد کردیا۔ اری اسٹرائیک کے وقت پاکستان کی حمایت کی اور اب آرمی کے خلاف اینٹی نیشنل فلم بنائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *