واشنگٹن : امریکی رہنماؤں نے چین کے خلاف آواز اٹھا تے ہوئے سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ا لزام لگاتے ہوئے ہندوستانی نڑاد امریکی رکن پارلیمنٹ نکی ہیلی سمیت اعلیٰ ریپبلکن رہنماو¿ ں نے چین میں منعقدہ 2022 کے سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان رہنماو¿ں نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے ایونٹ کے انعقاد کے لئے ایک نئی جگہ منتخب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حالانکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ قائدین کے مطالبات پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ا قوم متحدہ میں سابق امریکی سفیر ہیلی نے کہا کہ یہ کسی سے چھپی ہوئی بات نہیں ہے کہ چین اپنی وسیع کمیونسٹ پروپیگنڈا مہم’ کے تحت سرمائی اولمپکس استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہیلی نے جمعہ کے روز کہا کہ صدر جو بائیڈن نے کھیل کا بائیکاٹ کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے ، جس کے لئے انہوں نے مہم کا آغاز کیا ہے۔ ریپبلکن رہنما نے ‘فاکس نیوز’ کے لئے شائع اوپ ایڈ میں کہا کہ ہم چب چاپ بیٹھ کر دیکھتے نہیں رہ سکتے کہ چین اپنے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لئے سرمائی اولمپکس کے انعقاد کا استعمال کرے۔
سینیٹر رِک اسکاٹ نے صدر کو ایک خط میں پورے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے بارے میں ایک اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی ہے اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2022 کے سرمائی اولمپکس مقابلوں کے لئے ایک نئی جگہ منتخب کریں۔