Russia 'highly appreciates' India's position on UNSC resolution on Ukraineتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: یوکرین پر روسی حملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد پر ہندوستان کے آزادانہ اور متوازن موقف پر روس نے ہندوستانی کی زبردست ستائش کی ۔ واضح ہو کہ یوکرین کے خلاف روس کی فوجی جارحیت کی مذمت کے لیے گذشتہ ہفتہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں ایک قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں ووٹنگ کے دوران ہندوستان غیر حاضر رہا تھا۔

روسی سفارت خانہ واقع نئی دہلی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ خصوصی اور اسٹریٹجک شراکت کے جذبے میں روس یوکرین کے ارد گرد کی صورت حال پر ہندوستان کے ساتھ قریبی تبادلہ خیال برقرار رکھنے کا پابند ہے۔ اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی مذمت کے حوالے سے قرار داد پر ووٹنگ کے وقت ہندوستان کی آزادانہ اور متوازن پوزیشن کو زبردست سراہتا ہے۔

قرار داد پر ووٹنگ سے غیر حاضر رہتے ہوئے ہندوستان نے ”ووٹ کیوضاحت ‘ جاری جکی جس میں سفارت کاری کی جانب واپسی اور تشدد اور جارحیت کے فوری خاتمہ کی بات کہی گئی ہے۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مٰں یہ بھی کہا کہ وہ اس ضمن میں متعلقہ فعریقین سے رابطہ میں ہے اور انہیں تلقین کرتا ہے وہ مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *