Russia test fires missiles as US warns Moscow 'poised' to invade Ukraineتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان روس نے اپنے جدید ترین ہائپرسونک، کروز اور جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ اور صدر ولادمیر پوتین نے فوجی مشق کا معائنہ کیا اس کے ساتھ ہی امریکہ نے ایک با پھر انتباہ دیاکہ اس کو یقین ہے کہ روس چند روز کے اندر یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

کریملن نے کہا کہ روس نے ہفتے کے روز ایک “منصوبہ بند مشق” کے حصے کے طور پر ان میزائلوں کا تجربہ کیاَ اور تمام میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیاب نشانہ بنایا جس سے ان کے مقاصد کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشق میں Tu-95 بمبار اور آبدوزیں بھی شامل تھیں چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے پوتن کو ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے تبصرے میں بتایا کہ “ان مشقوں کا بنیادی مقصد دشمن کے خلاف ایک یقینی حملہ کرنا ہے۔ اس کا مقصد ہماری جارحانہ افواج کی کارکردگی کو تزویراتی طور پر درست کرنا ہے۔دریں اثنا یوکرینی صدر وولو ڈمیر زیلنسکی ملک کے مشرق میں غیر معمولی طور پر بڑھتی بمباری ،جس میں ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا،کے باوجود مغربی حلیفوں واتحادیوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے جرمنی پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *